ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ودھان سودھا میں آنجنیا پر وزیراعلیٰ سدرامیا برہم

ودھان سودھا میں آنجنیا پر وزیراعلیٰ سدرامیا برہم

Fri, 29 Sep 2017 23:12:29    S.O. News Service

بنگلورو،29؍ستمبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) ودھان سودھا میں آیودھا پوجا پر اعتراض کرنے والے وزیر برائے سماجی بہبود آنجنیا پر وزیراعلیٰ سدرامیا نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اس خصوص میں بذریعہ فون سدرامیا نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ سرکاری دفاتر میں آیودھا پوجا کے اہتمام پر آنجنیا نے اعتراض کرتے ہوئے تنقید کی تھی ، جس پر وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ اگر تمہیں پسند نہیں ہے تو پوجا نہ کرو، اس معاملہ میں غیر ضروری تنازعہ کھڑا کرنے کی ضروری نہیں ہے، اس طرح کے حساس معاملات میں بیانات دینے سے قبل سوچنا ضروری ہو تا ہے ، انتخابی سال میں اس طرح کے بیانات سے پارٹی پر برا اثر مرتب ہوسکتا ہے۔


Share: